بالی ووڈ اداکارہ اور پنجاب کنگز کی شریک مالکن پریتی زنٹا جو بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل کی فین ہیں۔ انھوں نے چاہل سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا جب وہ انڈر 19 کھلاڑی تھے۔
پریتی کے مطابق انکی ہمیشہ خواہش رہی کہ یوزویندرا چاہل انکی ٹیم کی طرف سے کھیلیں۔ انھوں نے یوزویندرا چاہل کی شاندار پرفارمنس جس کے باعث پریتی کی آئی پی ایل ٹیم پنجاب کنگز کو گزشتہ روز کولکتہ نائٹ رائیڈر کے خلاف 16 رنز سے کامیابی ملی، اس پر چاہل کے لیے ایک دل کو چھولینے والا نوٹ تحریر کیا۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنے نوٹ میں 50 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے یوزویندرا چاہل کی پرستار ہیں اور خوشی ہے کہ وہ برسوں پر محیط انکے کرکٹ کے سفر کو دیکھتی رہی ہیں۔
انکے مطابق اس کا آغاز انکے انڈر 19 کے دور سے ہوا اور اب 2025 کے آئی پی ایل میں انکی بہترین پرفارمنس سے پنجاب کنگز کو کولکتہ کے خلاف کامیابی ملی۔
انھوں نے اس موقع پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ انڈر 19 پلیئرز جس میں چاہل بھی شامل ہیں انکے ساتھ موجود ہیں۔