• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت پاکستان کے وفد کی پاکستان ہائی کمیشن لندن آمد

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی۔ 

اس موقع پر اسکاٹ لینڈ کے کاروباری اداروں کے نیٹ ورک اسکاٹش چیمبرز کی ڈاکٹر جینیٹ فوربز بھی موجود تھیں، ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وفد کو مشن کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے برطانیہ کی حکومت اور نجی اداروں کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتوں کے انعقاد کیلئے ہائی کمشنر اور ان کی ٹیم کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ ایف پی سی سی آئی کا وفد اس وقت لندن میں ہونے والی کامن ویلتھ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے برطانیہ کے دورے پر ہے۔

قومی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید