گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں قتل ہونے والے صنعتکار کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا، پولیس نے پاٹری ایسوسی ایشن کے سابق سینئر نائب صدر نعیم اختر کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی گلریز کی رپورٹ پر 3نامعلوم افراد کیخلا ف درج کرلیا، مقتول نعیم اختر گاڑی پر 3 نامعلوم افراد کے ہمرہ گجرات جارہا تھا کہ میکن کے قریب گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ کرکے اسےقتل کر کےفرار ہوگئے، مقتول کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔