اوکاڑہ میں گویائی اور سماعت سے محروم 13سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گئی ہے۔
بھکر سے کراچی جانے والی بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے بصیر پور میں مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشق کا آغاز یکم دسمبر 2025 کو ہوا
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سٹی کونسل میں مین ہول مین بچے کے گرنے کے واقعے کے خلاف مشترکہ قرارداد لا رہے تھے، اسے بلڈوز کیا گیا
بلوچستان میں سیب، انگور، گندم، چاول سمیت 27 اجناس پیدا ہوتی تھیں، زرعی ماہرین کے مطابق پانی کی کمی کے باعث زرعی پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے۔
ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلویز عمران حیات خان نے بتایا کہ ریلوے لائن بیرون ممالک سے منگوائی جائے گی۔
جماعت اول سے بارہویں تک ناظرہ قرآنِ مجید اور ترجمہ قرآن مجید کی تعلیم کو باقاعدہ نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔
خط میں لکھا کہ کے پی پولیس فورس کا کوئی بھی اہلکار سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر اداروں میں مسائل کی باتیں کرنے والے سن لیں وہ بہت جلد وطن واپس آرہے ہیں، انہیں لایا جا رہا ہے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا۔
پنجاب ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کردیے۔
گرفتار افراد کے حقوق کا بل سینیٹ سے منظور ہوگیا۔ بل کی تفصیلات کے مطابق گرفتار شخص کو تحریری طور پر گرفتاری، زیر حراست ہونے یا زیر تفتیش ہونے کی وجوہات بتائی جائیں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے وفاقی حکومت الٹی میٹم دے دیا۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دھمکیوں سے معاملات کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا، اگر وہ احتجاج میں پولیس کو لے کر آتے ہیں اور لاء اینڈر آرڈر کی صورتحال پیدا کرتے ہیں تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاق نے ابھی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
ڈاکٹر خالد شیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال تعینات کر دیئے گئے۔
بچے کے نانا نے میئر کراچی سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ لینے کیلئے سب آتے ہیں لیکن ان کی مدد کو کوئی نہیں آیا۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینئر رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے بعد بھی امن نہیں آیا ہے۔