• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیبہ علی نے عالیہ ریاض کے ساتھ پارٹنرشپ کو اہم قرار دیدیا

پاکستان ویمنز ٹیم کی اسٹار بیٹر منیبہ علی نے عالیہ ریاض کے ساتھ میچ پارٹنرشپ کو اہم قرار دیا ہے۔

مبینہ علی نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف 71 رنز کی باری کھیلی، وہ اس کے ساتھ ہی ایک روزہ کرکٹ میں 1 ہزار رنز بنانے والی پاکستانی کرکٹر بن گئی ہیں۔

لاہور میں اسکاٹ لینڈ سے میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں منیبہ علی نے کہا کہ اننگزبڑی اہم تھی، ہمیں میچ میں جیت کےلیے پارٹنرشپ درکار تھی۔

انہوں نے کہا کہ عالیہ ریاض کے ساتھ پارٹنرشپ اچھی رہی، ہمارا پلان یہی تھا کہ ہم نے وکٹیں ہاتھ میں رکھنی ہیں۔

اسٹار بیٹر نے مزید کہا کہ اسکاٹ لینڈ نے زیادہ رنز بنا لیے، کبھی بولرز زیادہ رنز دے دیتے ہیں، گل فیروزہ امید ہے اگلے میچز میں اچھا پرفارم کریں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر میچ اہم ہے، پاکستان ویمنز ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی میچ جیتنے کی کوشش کریں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید