انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹ سے ہرادیا ہے۔
پاکستانی ویمنز ٹیم نے 182 رنز کا ہدف 10 گیندوں قبل حاصل کرلیا، بارش کے باعث میچ 32، 32 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 186 رنز بنائے، کپتان کیتھرین براس 91 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
اسکاٹ لینڈ ویمنز ٹیم پر 5 رنز کی پنالٹی بھی لگائی گئی، جو بولنگ کے دوران فیلڈر کے گراؤنڈ سے باہر ہونے پر لگائی گئی تھی۔
پاکستان ویمنز ٹیم کا ہدف 187 رنز سے کم ہوکر 182 ہوگیا، عالیہ ریاض نے ناقابل شکست 68 جبکہ منیبہ علی نے 71 رنز کی باری کھیلی۔
ایونٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔