• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے پروجیکٹس کی آفرز موصول ہو رہی ہیں: فیروز خان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

شوبز انڈسٹری کے اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارت سے متعدد پروجیکٹس کی پیشکش موصول ہوئی ہیں۔

فیروز خان کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، یہ ویڈیو ان کے گزشتہ دنوں لندن کے دورے کی ہے۔

ویڈیو میں فیروز خان جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ریلیز سے قبل ہی میں مطمئن اور پراعتماد تھا کہ یہ ڈرامہ ہٹ ثابت ہو گا، یہ ڈرامہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیے تاریخی ڈرامہ ہو گا۔


ان کا کہنا ہے کہ میں آنے والے وقت میں مزید کرداروں اور پروجیکٹس کے لیے بہت پرامید اور پرجوش ہوں۔

فیروز خان نے کہا ہے کہ میں نے حال ہی میں ایک بھارتی فلم کی لندن میں شوٹنگ ختم کی ہے، اس بات کو ایک سال ہو گیا ہے، مجھے بھارت اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز سے مزید پروجیکٹس کی آفرز آ رہی ہیں۔

اداکار نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے دو ملکوں کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار رہا ہوں، میں سرحدوں کے اس پار کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید