• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمارہ چوہدری کس کرکٹر سے شادی کرنا چاہیں گی؟

عمارہ چوہدری — فائل فوٹو
عمارہ چوہدری — فائل فوٹو

کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ماڈل عمارہ چوہدری نے بتا دیا کہ وہ کس کرکٹر سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

حال ہی میں عمارہ چوہدری نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے سلسلے میں پیش کیے گئے ’جیو نیوز‘ کے خصوصی پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

دورانِ پروگرام میزبان تابش پاشمی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر کسی کرکٹر کا رشتہ آ جائے تو کس کو ہاں کہیں گی؟ میزبان نے انہیں 4 کرکٹرز کے آپشنز بھی دے دیے۔

تابش ہاشمی نے عمارہ چوہدری کو 4 آپشنز میں بابر اعظم، نسیم شاہ، صائم ایوب اور اعظم خان کے نام دیے، تاکہ اداکارہ ان میں سے کسی ایک کرکٹر کا انتخاب کریں جس پر اداکارہ نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام بتا دیا۔

اداکارہ کے مطابق اگر شاہد آفریدی کا رشتہ آ جائے تو ان سے شادی کر لوں گی تاہم بابر اعظم اچھے کرکٹر ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید