• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی اجناس کی پاکستان سے ایران برآمد پر اتفاق

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان اور ایرانی قونصل جنرل کی لاہور میں ایرانی قونصلیٹ میں ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ پاک ایران دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ملاقات میں مکئی، گوشت، گندم اور دیگر زرعی اجناس کی پاکستان سے ایران برآمد، پاکستانی بارڈر پر بنے سلاٹر ہاؤسز سے ایران کو گوشت کی ترسیل پر اتفاق کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے وزارتِ خارجہ کے دور کا ثمر اب ملنا شروع ہو گیا ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان چیمبرز کی کانفرنسز ہونی چاہیے تاکہ تجارتی مواقع کھلیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے، گوشت کی پیدوار بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا یے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار اور پُرامن ماحول فراہم کرنا اوّلین ترجیح ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید