کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کابچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آ گیا۔
جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔