یمن کے صوبے صنعا میں امریکی فضائی حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خبر رساں اداروں نے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی طرف سے بتایا کہ امریکی طیاروں نے صنعا کے علاقے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائی حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اتوار کو امریکی طیاروں نے صعدہ اور حدیدہ کو بھی نشانہ بنایا تھا۔