امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے خوف ناک ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین اور روس جنگ میں روسی فوج کی جانب سے نئے حملوں پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ روس نے غلطی کی ہے اور مجھے لگتا ہے یہ خوف ناک ہے۔
امریکی صدر اپنے خصوصی طیارے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے شہر سومی میں روسی حملے میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی امریکی صدر کو یوکرین کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔
یوکرینی صدر نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مذاکرات سے پہلے یوکرین میں آ کر تباہ شدہ اسپتالوں، گرجا گھروں اور بچوں کو دیکھ لیں۔