آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے مشترکہ وفد نے ایف بی آر حکام سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر میں ہونے والی ملاقات میں ریونیو موبلائزیشن انیشیٹو پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں چیئرمین ایف بی آر اور ممبران بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ٹیکس نیٹ بڑھانے اور نئے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا جائزہ لیا گیا۔
ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے طریقہ کار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔