فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کے اسپتالوں میں مزید 39 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 18 مارچ سے اسرائیلی حملوں میں 1 ہزار 613 فلسطینی شہید اور 4 ہزار 233 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اکتوبر 2023 سے اسرائیلی بمباری میں 50 ہزار 983 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 274 سے تجاوز کر گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں 14 ہزار سے زائد فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں۔