• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری بروک کی شاندار سنچری پر وسیم اکرم اور رمیز راجہ کا ردِعمل سوشل میڈیا پر وائرل

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری پر سابق پاکستانی کرکٹرز وسیم اکرم اور رمیز راجہ کا ردِعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

آئی سی سی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دونوں سابق کرکٹرز کمنٹری باکس میں بیٹھے ہیری بروک کی سنچری مکمل ہونے پر بہت مایوس اور پریشان ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رمیز راجہ نے بہت مشکل سے اپنے جذبات کو قابو کرتے ہوئے کمنٹری جاری رکھی۔

یہ ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور شائقینِ کرکٹ کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ سری لنکا کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

 انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 165 رنز کے ہدف کو 8 وکٹوں کے نقصان پر عبور کیا اور گروپ 2 میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست پوزیشن مستحکم کر لی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید