کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال میں شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر اسے قتل کر دیا،تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک ٹو میں واقع نجی اسکول کی چھت سے ملنے والی 25 سالہ صائمہ بی بی زوجہ سرفراز کی گلا کٹی لاش کو پولیس اور ریسکیو رضاکار نے جناح اسپتال منتقل کیا ،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر نے گھریلو رنجش کی بناء پر تیز دھار آلہ کے وار کرکے قتل کیا ہے ،پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم سرفراز احمد ولد سعید احمد کو چھری سمیت گرفتار کرلیا،پولیس نے بتایا کہ میاں بیوی اسکول کے ملازم اور اسکول کی چھت پر ہی رہتے تھے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں کے مابین جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے مقتولہ کو قتل کیا۔