• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 11 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے وی ایل سی نے بھتہ خوری ،موٹر سائیکلیں، کاریں چھیننے و چوری کرنے میں ملوث تین ملزمان منیر ولد بخشن، اصغر ولد غلام قادر اور ظہور ولد گل شاہ کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ،کلفٹن پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث لاہوری گینگ کے وحید ولد عاشق، محبوب ولد غفور اور حمزہ ولد حسن کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل برآمد کرلی ،سرجانی پولیس نے سیکٹر 51تیسر ٹاؤن میں کارروائی کرکے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان علی حسن ولد محمد شریف اور محمد فیضان ولد محمد عدنان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ ،موبائل فونز اور نقدی اور چوری کی گئی زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی ،لانڈھی اور عوامی کالونی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان شہریوں کے تشدد اور مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے،پولیس کے مطابق برمی کالونی لانڈھی نمبر 5 سفید مسجد کے قریب شاہین فورس اور ملزمان کے درمیان مقابلے میں ایک ملزم محمد نور ولد ابو سعید کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی، ملزم کا ساتھی حسنین ولد ملا سعید فرار ہوگیا جسے شہریوں نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا،کلاکوٹ پولیس نے شہری کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم شیراز کو گرفتار کر لیا ،پولیس مطابق ملزم نے 7 ستمبر 2023 کو اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ آپس کی رنجش کے دوران محمد یاسین کو سر پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔