• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی شہید اسپتال میں ہاؤس آفیسرز کا کم تنخواہوں کیخلاف احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عباسی شہید اسپتال میں ہاؤس آفیسرز نے کم تنخواہوں کے خلاف احتجاج کیا، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان سے جو معاہدہ کیا جارہا ہے اس کے تحت انہیں 44ہزار تنخواہ دی جائے گی حالانکہ جناح اسپتال اور سول اسپتال میں 72ہزار روپے تنخواہ دی جارہی ہے اس لئے انہیں یہ قبول نہیں کیونکہ اس میں گزارہ نہیں ہو سکتا، اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہاؤس آفیسر زکو آفر لیٹر دیئے گئے ہیں جو وہ قبول کرنے سے انکاری ہیں، 230 میں سے صرف 9 ڈاکٹرون نے آفر لیٹر قبول کیے ہیں ، ڈاکٹروں کو تسلی کرائی ہے کہ جون تک تنخواہوں میں اضافہ کر دیں گے ، بعد ازاں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کر دیا ۔