• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں گٹکا ماوا برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سولجر بازار پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث دو ملزمان سندر کمار ولد مئیش کمار اور عمر ولد مشتاق کو گرفتار کرکے تیار مضر صحت گٹکا ماوا کی 412عدد پڑیاں اور دیگر گٹکا ، رقم برآمد کرلی، گڈاپ سٹی پولیس نے بروہی گوٹھ سےملزم محمد وقار ولد اکرم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے 60کلو چھالیہ،ایک بوری تیار گٹکا ماوا برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزم گاڑی کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں چھالیہ سمیت تیار شدہ گٹکا ماوا خفیہ مقامات پر سپلائی و فروخت کا کام کرتا تھا۔