• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر میں ایک شخص نے مبینہ پھندا لگاکر خودکشی کرلی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )منگھوپیر سلطان آباد تقویٰ مسجد کے قریب گھر سے 26 سالہ اختر ولد عبدالرحیم کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس نے بتایا کہ متوفی دو تین ماہ سے ذہنی مسائل کا شکار تھا اور گھر والے اس کا علاج بھی کروا رہے تھے، متوفی نے چادر کی مدد سے پنکھے سے پھندا لگا کرمبینہ خودکشی کر لی،متوفی شادی شدہ ہم اس کی اولاد نہیں تھی۔