• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، گٹکے ماوے پر پابندی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے گٹکے ماوے پر پابندی کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلئے، عدالت نے ہدایت کی اگر کوئی ایشوء ہے تو گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرائیں۔ عدالت نے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔ گٹکے کے استعمال سے منہ کے کینسر میں مبتلا محمد حامد انصاری نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں گٹکے، ماوے اور مین پوری کی خرید و فروخت اور تیاری کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔