• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، 16 زخمی


مستونگ میں ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شمس آباد کے قریب پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کی مذمت

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومتِ بلوچستان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید