• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر پی ٹی آئی کا ایکشن لینے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہن علیمہ خان سے متعلق بیانات پر پی ٹی آئی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے بیانات کا جائزہ لیا گیا اور پارٹی قیادت نے اڈیالہ ملاقاتوں کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا۔

اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکشن لینے سے قبل پارٹی کی قیادت نے تمام انٹرویوز اور بیانات کی تفصیلات بھی منگوائیں، ویڈیوز اور بیانات کا جائزہ لینے کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ سے متعلق کوئی بھی بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تحریکِ انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بہت سی باتیں کی ہیں، انہوں نے بہت کچھ کہا، یقین دلاتا ہوں کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔

سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ کوئی قرض نہیں رکھا جائے گا لیکن آج وہ دن نہیں ہے، علی امین گنڈاپور کی تمام باتوں اور بیانات کا جواب دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید