• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا ٹیگور کی امیدوں پر پوتے ابراہیم پورا نہ اُتر سکے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو ان کے پوتے اداکار ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم ’نادانیاں‘ متاثر نہ کر سکیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرمیلا ٹیگور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی پوتی سارہ علی خان اور پوتے ابراہیم علی خان کے بالی ووڈ کیریئر سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے ابراہیم علی خان کی پہلی فلم نادانیاں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سارہ اور ابراہیم دونوں بہت اچھا کام کر رہے ہیں، لیکن ابراہیم کی فلم اچھی نہیں تھی، مگر وہ فلم میں بہت ہینڈسم لگ رہا ہے، اس نے اپنی پوری کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں واقعی سب کے سامنے نہیں کہنی چاہئیں، لیکن ایمانداری سے، فلم اچھی نہیں تھی، بلآخر فلم کا اچھا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے پوتی سارہ علی خان کی خوب تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک اچھی اور محنتی اداکارہ ہے۔

خیال رہے کہ فلم نادانیاں میں ابراہیم علی خان کے ساتھ اداکارہ خوشی کپور نے بھی ڈیبیو کیا ہے۔

خوشی کپور اداکارہ سری دیوی اور فلم ساز بونی کپور کی بیٹی ہیں۔

اشونا گوتم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘نادانیاں‘ ایک رومانوی ڈرامہ ہے، جو شائقین پر جادو چلانے میں ناکام رہی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید