اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔
درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کے آغاز پر کہا کہ ابھی تک ریکارڈ نہیں آیا، ریکارڈ منگوا لیتے ہیں۔
جس پر وکیل نے کہا کہ آج ریکارڈ منگوا لیں، ہم بحث کر لیتے ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے وکیل کی بات سن کر کہا کہ ریکارڈ منگوا لیتے ہیں لیکن اس کو کل کے لیے رکھ لیتے ہیں۔
وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ کل میں نے راولپنڈی جانا ہے اس لیے ریکارڈ کو کل کے بجائے پھر پرسوں کے لیے رکھ لیں۔