سرگودھا(نامہ نگار) مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے ڈویژنل صدر رانا احمد رضا نے کہاکہ ٹی ایم اے کی غفلت کے باعث شہر فلتھ ڈپو کا منظر پیش کر رہا ہے، ہر گلی ہر چوراہے میں گٹر ابل رہے ہیں۔اگر کارپوریشن افسر شاہی نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام ایک روز انہیں ٹھنڈے کمروں سے نکال کر باہر پھینک دیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صفائی نظام بہتر بنایا جائے۔