ترجمان حماس مسلح ونگ ابو عبیدہ نے کہا کہ امریکی نژاد اسرائیلی مغوی فوجی ایڈن الیگزینڈر کی حفاظت کرنے والے ارکان سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
ترجمان حماس نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایڈن الیگزینڈر کی موجودگی والے علاقے کو نشانہ بنایا، لگتا ہے اسرائیلی فوج جان بوجھ کر ایڈن الیگزینڈر کو قتل کرنے کوشش کر رہی ہے۔
ترجمان حماس نے کہا اسرائیل خود کو دہری شہریت والے مغویوں کے دباؤ سے آزاد کر رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ہفتے کے روز مغوی فوجی ایڈن الیگزینڈر کی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں ایڈن نے صدر ٹرمپ سے نیتن یاہو پر یقین نہ کرنے اور اپنی رہائی کی اپیل کی تھی