کراچی(نیوزڈیسک)سنگاپور کے صدر تھرمن شانموگرٹنم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنگاپورین صدر نے وزیرِ اعظم لارنس وونگ کے مشورے پر آئندہ انتخابات سے قبل پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا۔الیکشن کمیشن سنگاپو کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں عام انتخابات 3مئی کو ہوں گے، جبکہ 23اپریل کاغذاتِ نامزدگی کا دن مقرر کیا گیا ہے۔