• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں شدید گرمی، درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

پیرس (جنگ نیوز) یورپ کو اس وقت ریکارڈ گرمی کی شدت کا سامنا ہے مغربی یورپ میں درجہ حرارت گذشتہ جون اور جولائی کے وسط تک 46ڈگری سینٹی گریڈ(114 ڈگری فارن ہائٹ ) تک پہنچ گیا ، یورپ میں دوبارہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا اور ایک تیسری لہر میں بھی متوقع ہے جس سے لاکھوں افراد متاثر ہیں جب کہ مغربی یورپ کے بعض علاقوں میں ریکارڈ توڑ گرمی پڑ رہی ہے یونان میں جنگل کی آگ نے بھی گرمی کی شدت کو ہوا دی جب کہ گرمی سے بچاؤ کے لئے فرانس میں ہنگامی اقدامات کرنے پڑگئے ، اسکولز بند کردیئے گئے اور ایفل ٹاور کو سیاحوں کے لئے بند کردیا گیا اٹلی میں کھلے مقامات پر مشقت کے کاموں پر پابندی لگادی گئی ۔ اسپین کی وزارت ماحولیات کے مطابق شدید گرمی کے باعث گذشتہ دوماہ کے دوران 1180ہلاکتیں ہوئیں ۔

دنیا بھر سے سے مزید