• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلس: پاکستان نژاد امریکی ڈاکٹرز کی تنظیم کا سالانہ کنونشن اختتام پذیر

ڈیلس( نیوز ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں پاکستان نژاد امریکی ڈاکٹرز کی سب سے مؤثر اور متحرک تنظیم اپنا (APPNA) کا 48واں سالانہ 4روزہ کنوینشن اختتام پذیر ہو گیا۔اس بھرپور ایونٹ میں امریکا، کینیڈا، پاکستان اور دیگر ملکوں سے 4 ہزار سے زائد ڈاکٹرز، ان کے اہل خانہ، کمیونٹی رہنما، ماہرین، نوجوان طلباء، کاروباری شخصیات اور منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔کنوینشن کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعد پاکستان، امریکا اور کینیڈا کے قومی ترانے بجائے گئے۔ تنظیم کی صدر ڈاکٹر حمیرا قمر اور سیکریٹری ثناء اللّٰہ نے ’اپنا‘ کی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کنوینشن کی غرض و غایت اور مقاصد بیان کیے۔4 روزہ کنوینشن میں متعدد علمی، فلاحی، تفریحی اور ثقافتی پروگرامز شامل تھے جن میں کنٹینیوئنگ میڈیکل ایجوکیشن (CME) سیشنز، طبی تحقیقاتی لیکچرز، ڈاکٹروں کے لیے ورکشاپس، خواتین کے لیے باؤٹیک سروسز اور مشہور پاکستانی برانڈز کی نمائش، یوتھ لیڈر شپ ورکشاپس، ڈیبیٹس، میچ میکنگ اور ’آئی لو پاکستان‘ و ’سایہ‘ جیسے سوشل ایونٹس شامل رہے۔

دنیا بھر سے سے مزید