• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹروروٹ پر کراسنگ بند کرنے کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر ) بوسن روڈ پر بہادر پور کے قریب روڈ حادثہ کے بعد میٹروروٹ پر کراسنگ کو بند کرنے پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا ،ان کا کہنا ہے کہ سیداں والا بائی پاس سے یونیورسٹی تک کوئی روڈ کراسنگ نہ ہونے کے باعث شہری آبادی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے ،جس کی وجہ سے دونوں اطراف کی آبادیوں کے مکینوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، عوامی سہولت کی بحالی کیلئے مقامی سیاسی شخصیات نے مداخلت نہیں کی،جو افسوس ناک ہے ، معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کراسنگ کھلوائی جائے ۔ 
ملتان سے مزید