• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مثبت خبروں کے باعث ہفتے کے اختتام پر بھی تیزی، 414 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے اور دیگرمثبت خبروں کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھیتیزی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 414 پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ 17ہزار کی نفسیاتی حد بحال،سرمایہ کاری مالیت 52 ارب 73 کروڑ 4 لاکھ 73ہزار روپے بڑھ گئی،44.17فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،کاروباری حجم 4.17فیصد زیادہ رہا، ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو نے اور دیگر مثبت معاشی خبروں کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی ریکارڈ کی گئی، جمعہ کو مارکیٹ کے آغاز پر فروخت کے رحجان کی وجہ سے مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 142 پوائنٹس تک گھٹ گیا لیکن جلد ہی چند اہم سیکٹرز میں خریداری سے صورتحال تبدیل ہو گئی اور انڈیکس 987 پوائنٹس تک کے اضافے سے ایک لاکھ 17ہزار کی حد عبور کر گیا ۔

بزنس سے مزید