کراچی( اسٹاف رپورٹر )منوڑہ میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے 40سالہ محمد حسین ولد احمد جاں بحق ہو گیا ، ایس ایچ او چوہدری سلیم نے بتایا کہ مقتول کو فہد عبداللہ نامی شخص نے قتل کیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، دونوں ایک ہی بلڈنگ میں رہتے ہیں اور دونوں کے درمیان پہلے بھی کئی بار تکرار ہو چکی تھی، مقتول پہلے کے پی ٹی میں کام کرتا تھا،پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے چھری ) برآمد کر لی ہے ۔