• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ،9 جاں بحق

اسلام آباد،گوجر خان،مندرہ (نمائندگان جنگ ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب کے بعض مقامات اور خیبرپختونخوا میں بارش سے جل تھل ہو گیا بعض مقامات پروقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارش ہوئی،مختلف مقامات پر حادثات میں9افراد جاں بحق جبکہ 22زخمی ہو گئے جبکہ پروازیں بھی متاثر ہوئیں، بارش کا سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔منگل کی رات گئے شروع ہونے والی بارش بدھ کو دوپہر تک وقفہ وقفہ سے جاری رہی جسے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ، نالہ لئی میں پانی کی سطح 10اور 11فٹ تک رہی ، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 199، گجرات 158سیالکوٹ 123راولپنڈی اسلام آباد 88جہلم 77 کاکول 79مری 56منڈی بہائوالدین میں 55سرگودھا 49مالم جبہ 53لوئر دیر 32اور پشاور میں 20ملی میٹر بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی ، وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملک کے بعض دیگر مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔بارش کے باعث  مختلف شہروں میں پروازوں کے شیڈول در ہم برہم ہوگئے۔
تازہ ترین