کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک وائرس ہے جو ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے تاہم دہشت گردی کے پھیلے ہوئے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں وقت لگے گا، آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، دنیا ہمیں ناکام معیشت سمجھتی تھی لیکن اب ہماری معیشت ترقی کررہی ہے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے این ای ڈی یونیورسٹی کو 900ملین کی گرانٹ فراہم کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو این ای ڈی یونیورسٹی میں انجینئر نگ لیب کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں لیب کا قیام ایک احسن اقدام ہے جس سے طلبا مستفیض ہوں گے ۔