• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکس سروس مین سوسائٹی کا جنرل عاصم منیر کی بھابھی کے انتقال پر اظہار افسوس

راولپنڈی (خبر نگار) افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیرکے بھائی سید قاسم منیر کی شریک حیات کے انتقال پر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے عہدیداروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی بیان میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ملک ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل ، میجر جنرل (ر) لیاقت علی ، ایئر مارشل (ر) پرویز نواز ، وائس ایڈمرل (ر) عبدالعلیم ، سابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) قادر بلوچ اور پیس کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔
اسلام آباد سے مزید