کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنے بیان میں اڑان پاکستان منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کربلوچستان میں انفراسٹرکچر، تعلیم ،صحت ،زراعت ،مائننگ کے شعبوں کوجدید خطوط پراستوار اور اڑان پاکستان منصوبے کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو اندھیروں سے روشنی میں لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال اور وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم کرتے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ صوبے کے عوام کے مسائل کے حل اور اس کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بے یقینی نے ہمیں پیچھے دھکیل دیا اگر ہم مکمل ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھیں تو ہم ایشیا کے صف اول میں شامل ہوسکتے ہیں۔بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ قومی شاہراہ این 25 اور کچھی کینال کے اعلان پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہبازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح بلوچستان کی ترقی اور یہاں کے نوجوانوں کو بہتر مستقبل دینا ہے۔