• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اور ایک اور

دیوارِ گریہ بناؤ

اے زمیں زادو

کہ یہ دیوارِ گریہ اب ندامت کے لیے کافی نہیں ہے

ملامت اوڑھ لو

کتابِ جُرم کھولو

ذرا سی دیر کو رو لو

دِکھانے کو سہی، آنسو بہا لو

تمہیں معلوم تو ہوگا

ہر اِک چینل، ہر اخبار میں خبریں یہی ہیں

غزہ میں ٹوٹتے گھر

روتے بچّے

تازہ قبروں کی قطاریں

تمہاری بادشاہی عسکریت

تمہارے ووٹ اور بندوق کی طاقت

ریاست اور سیاست

وسائلِ حشمت و سطوت

کسی بھی زخم کا مرہم نہیں ہیں

تمہارا جُرمِ اعظم ہی یہی ہے

اے زمیں زادو!!

کہ تم نے حاشیہ بردار رہنے میں اماں ڈھونڈی