• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21نئی بسوں کی خریداری کیلئے ٹینڈر ہوگیا‘ سیکرٹری ٹرانسپورٹ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ کے مطابق کوئٹہ اور تربت کیلئے 21نئی بسوں کی خریداری کیلئے ٹینڈر ہوگیا ہے اور توقع ہے کہ نئی بسیں ایک ماہ تک کوئٹہ پہنچ جائیں گی اور دو ماہ کے اندر کوئٹہ اور تربت کی شاہراہوں پر ہوں گی 21بسوں میں چار گرین بس تربت اور چار پنک بسیں کوئٹہ میں خواتین کیلئے ہوں گی 12گرین بسیں پہلے سے چلنے والی آٹھ گرین بسوں کے ساتھ شہر میں نئے روٹس پر چلیں گی۔
کوئٹہ سے مزید