• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثارنے جہلم میں برطانوی نژاد سامعہ شاہد کی موت کے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد،دینہ( نمائندہ جنگ)وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے جہلم میں ایک برطانوی نژاد خاتون سامعہ شاہد کی موت کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیرداخلہ نے ہدایت کی ہے کہ آرپی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم اپنی نگرانی میں  واقعے کی فوری اور شفاف تفتیش کریں۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انصاف اور قانون کے تقاضوں کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے جلد از جلد تفتیش مکمل کی جائے۔ برطانوی خاتون سامعہ شاہد کا مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا جس کے بعد سامعہ شاہد کے شوہر مختار کاظم نے انصاف کی اپیل کی اور شُبہ ظاہر کیا کہ سامعہ کو اس کے اہل خانہ نے مجھ سے شادی سے ناخوش ہونے پر قتل کیا۔اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا جبکہ سامعہ شاہد کے والد نے ان کے شوہر کے الزامات کی سختی سے تردید کی۔
تازہ ترین