• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر سے آنیوالی والی خبر پر صدمے میں ہوں، ٹرمپ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر سے آنیوالی والی خبر پر صدمے میں ہوں۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ کے واقعے پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکا بھارت کے ساتھ ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری حمایت اور ہمدردی وزیراعظم مودی اور بھارتی عوام کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو غیرملکی بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق اٹلی اور ایک کا اسرائیل سے ہے جبکہ سیاحوں میں سے بیشتر کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ہے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید