• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ٹیکنو- اکانومی میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت، احسن اقبال

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹیکنو-اکانومی میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں غیر ملکی ٹیکنالوجی کے محض صارف نہیں بلکہ مقامی مسائل کے حل کیلئے ٹیکنالوجی کے خالق بننا ہوگا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں منعقدہ آسیان-پاکستان ٹیکنالوجی ایکسپو 2025سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ جدید سائنس و ٹیکنالوجی ہی وہ قوت ہے جو اقوام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔موسمیاتی تبدیلی، پانی اور زراعت کو لاحق خطرات اور نوجوانوں میں بڑھتی بے روزگاری جیسے چیلنجز کا حل صرف جدید علم اور ٹیکنالوجی میں مضمر ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید