• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی : دریائی کٹاؤ نے کھڑی فصلیں اورزرعی زمینیں نگل لیں

Mianwali River Erosion Swallow Crops Land
میانوالی میں دریائی کٹاؤ نے کئی دیہات کی کھڑی فصلیں اورزرعی زمینیں نگل لی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں لوگوں نے گھربار چھوڑ کرنقل مکانی شرو ع کردی ہے۔

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوئی تو میانوالی کچے کے کئی علاقوں میں یہ پانی دریائی کٹاو کا سبب بننے لگا۔ متعدد دیہات کی کئی ایکڑ اراضی کٹاؤ کی وجہ سے دریا برد ہو رہی ہے۔

کچے مکانات ،ٹیوب ویل اور اراضی پر کھڑی فصلیں تبا ہ ہو گئی ہیں۔موضع دُھپ سڑی کے مکینوں کاکہنا ہے کہ دریا تیزی سے اراضی نگل رہا ہے اور وہ گھر بار چھوڑنے پر مجبورہیں۔

متاثرین کا شکوہ ہے کہ علاقے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کا م کررہےہیں ،نقل مکانی بھی جاری ہے اوربیماریاں بھی پھیل رہی ہیں ۔حکومت فوری طورپرمتاثرین کی مدد کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔
تازہ ترین