کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کا الزام بے بنیاد ہے، بھارت جھوٹ پھیلا رہا ہے ، پاکستان کوبدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگی ، پاکستان امن کا داعی، بھارت اشتعال انگیز، بھارت کشمیر میں مظالم چھپانے کے لیے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے ،عالمی برادری بھارتی الزامات کا نوٹس لے،پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،کسی بھی قسم کی جارجیت ہوئی تو افواج پاکستان اس کا بھرپور جواب دیگی،دریں اثنا قائمقام میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت بھول گیا ہے کہ پاکستان کے غیور عوام جنگ کو جہاد سمجھ کر لڑتے ہیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے سر پر کفن باندھ کر نکلنے کیلئے تیار ہے،چائے بنانیوالا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کو للکار کرکے اپنی ہی چتا جلوانے کی کوشش کررہا ہے۔