بنوں میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد کا دھماکا شین کنڈی میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب ہوا۔
دھماکے کے وقت پولیو مہم سے رہ جانے والوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے تھے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں اہل کاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد کا دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا، علاقے کی ناکا بندی کر کے سرچ آپریشن اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔