• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ، گلیڈی ایٹرز نے کنگز کے جبڑوں سے فتح چھین لی، بولرز کی عمدہ کارکردگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں جمعے کو قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز نے کراچی کنگز کےجبڑوں سے یقینی فتح چھین لی۔ ناکام ٹیم 142رنز کے جواب میں 8وکٹ پر137 رنز بناسکی ۔ کنگز کے چار بیٹرصرف نو رنز پر کریز چھوڑ گئے، 93رنز پر ٹم سائفرٹ کے آئوٹ ہونے کے بعد96 پر شان مسعود نو ،97 پر خوش دل شاہ صفر اور 102 پر محمد نبی چار رنز پر آئوٹ ہوگئے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر نے ایک چوکے کی مدد سے چار گیندوں پر چار رنز اسکور کئے، جیمز ونس نے 29گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکے سے30 ، ٹِم سائفرٹ نے 26گیندوں پر 47 رنز 5چوکے اور 2 چوکوں کی مدد سے بنائے ، شان مسعود نو، عباس آفریدی صفر، عمیر یوسف 11رنز بناسکے۔ حسن علی 24 اور میر حمزہ تین رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ خرم شہزاد نے31، محمد وسیم نے22اور محمد عامر نے26 رنز دے کر دو ، دو وکٹ لیے۔ قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 19.3 اوورز میں 142 رنز پر آئوٹ کردیا۔ فہیم اشرف 43 ، مینڈس 36 اور حسن نواز نے 35رنز بنائے۔ حسن علی نے33رنز دے کر تین وکٹ لئے، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2، 2 اور محمد نبی اور فواد علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔