• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق آسٹریلین کرکٹراسٹیک پول چل بسے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے 1966ء سے 1974ء کے دوران 43 ٹیسٹ میچوں میں 37.42کی اوسط سے2807 رنز بنائے، اُنہوں نے 7سنچریاں بھی اسکور کی تھیں۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کیتھ اسٹیک نے 1971ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تاریخ کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی حصہ لیا تھا ۔

اسپورٹس سے مزید