کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ ہم مستقبل میں پاکستان کے ساتھ کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے۔ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اور اس واقعےکی مذمت کرتے ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی ہم کریں گے، حکومتی مؤقف کی وجہ سے ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتے ۔ واضح رہے کہ2007 کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہیں ہوئی ہے۔ دونوں ملک آئی سی سی یا ایشین کرکٹ کونسل کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹ آئی سی سی کی وجہ سے کھیلتے ہیں، انہیں بھی معلوم ہے جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس پر ردعمل دے گا۔