کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے آخری لمحات میں ایران میں شیڈول امام علی رضا انٹرنیشنل ایتھلیٹکس کپ سے اپنی ٹیم کی دستبردار ی کا اعلان کردیا ۔ دوروزہ ایونٹ میں شرکت کے لئےایتھلیٹکس فیڈریشن نے پہلے آرگنائزرکو شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، ٹیم کوہوٹلنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات آرگنائزرکی جانب سے مفت فراہم کی گئی تھی۔