• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام واقعے سے متعلق عسکریت پسند تنظیم کی تردید

عسکریت پسند تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) نے پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر ٹی آر ایف نے پہلگام واقعے میں کسی بھی طرح ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ پہلگام واقعہ ٹی آر ایف سے منسلک کرنا بےبنیاد اور جلد بازی کا نتیجہ ہے، واقعے میں ٹی آر ایف کو ملوث کرنا کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم ہے۔

ٹی آر ایف کے مطابق واقعے کے کچھ دیر بعد تنظیم کے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر غیر مجاز مختصر پوسٹ سامنے آئی، یہ پوسٹ ایک مربوط سائبر حملہ تھا جو بھارتی ریاستی ڈیجیٹل جنگی حربہ ہے۔

ٹی آر ایف کا کہنا ہے کہ اندرونی آڈٹ کے بعد پتہ چلا کہ یہ ایک مربوط سائبر حملے کا نتیجہ ہے، اس کارروائی میں شواہد بھارتی سائبر انٹیلی جنس آپریٹرز کی طرف جاتے ہیں۔

ٹی آر ایف کے مطابق ایسے ہتھکنڈے نئے نہیں، بھارت نے ماضی میں بھی سیاسی مقصد کےلیے ایسی افراتفری پیدا کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید